انڈر19ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف غیر معمولی کارکردگی دکھائیں گے،حیدر علی  

    انڈر19ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف غیر معمولی کارکردگی دکھائیں گے،حیدر علی  

  

کراچی (یواین پی) پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حیدر علی نے کہا ہے کہ ایشیا ء کپ کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں اچھا اور متوازن کامبی نیشن بن رہا ہے اور ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کی تیاریاں اطمینان بخش ہیں۔ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی پر انہوں نے کہا کہ جب سری لنکا کیخلاف میچوں کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ لگایا گیا تھا، اس سے بھی کھلاڑیوں کو اچھی تیاری ملی تھی جبکہ سیریز تین دو سے جیتنے کی وجہ سے اْن کے اعتما د میں اضافہ ہوا۔ اس دورے کے بعد ٹیم میں چند تبدیلیاں ہوئیں لیکن لڑکوں میں ہم آہنگی زبر دست ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دورے اچھے گئے اور ایشیاء کپ کیلئے بھی مضبوط کامبی نیشن بنتا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور امید ہے کہ ایشیاء کپ میں اوپنرز اچھا آغاز فراہم کریں گے۔ حیدر علی کے مطابق اْن کی کوشش ہو گی کہ اچھی کارکردگی سے ٹیم کو ٹورنامنٹ میں کامیابی دلائیں۔اْن کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت جو بھی ٹیم سامنے ہو گی،اس کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں اور مخالف ٹیموں کے خلاف دباؤکا شکار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روایتی حریف بھارت کیخلاف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اس میچ کو یادگار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

تین کالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -