خضرٰی کرکٹ کلب کے زیر اہتما م کرکٹ ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

خضرٰی کرکٹ کلب کے زیر اہتما م کرکٹ ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)خضرٰی کرکٹ کلب کے زیر اہتمام یوسف خان میموریل ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 2ستمبر بروز پیر ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب اور غازی آباد جمخانہ کلب کے مابین ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلا جائے گا چیف آرگنائزر و خضرٰ ی کرکٹ کے صدر عابد حسین کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایسٹ، نارتھ اور ویسٹ زون سے ملحقہ 64کلبز شرکت کررہی ہیں ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کے تمام میچز شہر کی بہترین کرکٹ گراونڈز میں منعقد کیے جائیں گے تمام کلبز کی نمائندگی صرف کلب کے رجسٹرڈ کھلاڑی ہی کرسکیں گے کوئی بھی کلب اپنی ٹیم میں کسی مہمان کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا پابند ہو گا ہر میچ شروع ہونے سے قبل تمام ٹیموں کے رجسٹریشن کارڈ چیک کیے جائیں گے کارڈ کے بغیر کسی بھی کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت نہ ہوگی ٹورنامنٹ پی سی بی ون ڈے کرکٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیلا جائے گا تمام میچز میں پی سی بی کے کوالیفائیڈ میچ آفیشلز تعینات کیے جائیں گے گراونڈز و کرکٹ بالز کی فراہمی ٹورنامنٹ کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی لاہور رسٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر و رکن گورننگ بورڈ پی سی بی شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -