رافیل نڈال، اسنر، زویرو، کلک، مونفلس تیسرے راؤنڈ میں داخل  

  رافیل نڈال، اسنر، زویرو، کلک، مونفلس تیسرے راؤنڈ میں داخل  

  

نیویارک۔ (نیٹ نیوز) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال، میزبان جان اسنر، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو، کروشین ٹینس سٹار مارین کلک، فرانسیسی ٹینس کھلاڑی گیل مونفلس اور سوئس سٹار سٹین وارینکا سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانسیسی کھلاڑی بنوئٹ پائر اور ہسپانوی کھلاڑی فرنینڈو ورڈاسکو دوسرے راؤنڈ میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔جمعہ کو امریکا میں جاری رواں سال کے چوتھے اور ا?خری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میچز میں ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ 18 مینز سنگلز گرینڈ سلام چیمپئن سپین کے رافیل نڈال نے با?سانی تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فٹنس مسائل کے باعث انکے آسٹریلوی حریف کھلاڑی تھاناسی کوکیناکیز مقابلے کے لئے نہ ا?سکے اور نڈال نے بغیر مقابلے کے با?سانی میگا ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔امریکہ کے جان اسنر نے جرمنی کے جان اسٹروف کو ٹائی بریک پر 6-3، 7-6(7-4) اور 7-6(7-5) سے مات دیکر میگا ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ جرمنی کے الیگزینڈر زویرو اور کروشین ٹینس سٹار مارین کلک نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا۔ الیگزینڈر زویرو نے سخت مقابلے کے بعد میزبان فرانسس کو 6-3، 3-6، 6-2،2-6 اور 6-3 سے ہرا کر اور مارین کلک نے جرمن حریف کھلاڑی کیڈریک مارشل کو پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں روس کے میڈویڈیو، فرانسیسی ٹینس کھلاڑی گیل مونفلس اور سوئس سٹار سٹین وارینکا، سپین کے فیلسیانو لوپیز اور پابلو کیروینو کامیابی کے بعد تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -