ایبٹ آباد میں خصوصی افراد کے 27ویں قومی کھیلوں کا آغاز

ایبٹ آباد میں خصوصی افراد کے 27ویں قومی کھیلوں کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)خصوصی آفراد کے 27ویں قومی کھیلوں کے مقابلے چناروں کے شہر ایبٹ آباد میں شروع ہوگئے،فیسٹول میں ملک بھر کے چاروں،اسلام آباد،گلگت بلتستان،آزادکشمیرسمیت خیبر پختونخوامیں ضم شدہ قبائلی اضلاع سے مرودخواتین سپیشل کھلاڑیوں نے حصہ لیاجبکہ جاپان سے تعلق رکھنے والے تین سپیشل پرسن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی،اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی پرچم کیساتھ کشمیری پرچم کو لہرایاگیا۔فیسٹول کے رنگارنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے مومنہ باسط تھیں،جبکہ انکے ہمراہ ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوااسفندیار خٹک،ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ اور سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمودسمیت کثیر تعدادمیں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجودتھے۔خیبر پختونخواکے پرفضامقام ایبٹ آباد کے شہر کھونج فٹ بال گراؤنڈ میں منعقدہ سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول میں شری کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا،31اگست تک جاری رہنے والے اس دو روزہ فیسٹول میں کرکٹ،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،رسہ کشی،باڈی بلڈنگ،پاور لفٹنگ،پاور ویل چیئر سمیت کئی مقابلے کھیلے جائینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مومنہ باسط نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صوبے میں کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،یہی وجہ ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں پرانے گراؤنڈ کی حالت زار کو بہتر کیااور اسکے ساتھ ایک بڑی تعدادمیں کھیلوں کے میدان بنائے گئے،امید ہے کہ یہی کوشش ملک میں کھیلوں کی ترقی اور نئے کھلاڑیوں کے سامنے آنے کا باعث بنے گا،انہوں نے کیاکہ ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے،جبکہ اسکے علاوہ صوابی،ایبٹ بادودیگر شہروں میں بھی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے گئے،

  

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ ایک دن آئے گاکہ اس طرح کی تقریب کشمیر میں بھی منعقد کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیر ی لوگوں کیساتھ ہیں آج ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہار یکجہتی کشمیر کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور کشمیری عوام کیساتھ محبت کا ظہار کیا،مومنہ باسط نے مودی حکومت نے کشمیری عوام کی ندگی اجیرن کردی ہے کئی ہفتے گزرنے کے باوجود کشمیر میں کرفیوں بدستور قائم ہے عالمی دہشر گردی مودی یہ بات اچھی طرح سن لیں کہ کشمیری لوگوں اس طرح کے ظلم وستم سے غلام نہیں بناسکتے،اس موقع پر اپنے خطاب میں اسفندیار خٹک نے کہاکہ انشاء اللہ سپورٹس محکمہ سپیشل کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کیلئے گیمز کرانے کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا،انہوں نے کہاکہ انڈر23گیمزاس مرتبہ خیبر پختونخواگیمز کے نام سے منعقد ہوگاجسمیں سپیشل کھلاڑیوں کوبھی شامل ہونگے۔جسکے باعث دیگر کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ سپیشل آفراد کو بھی تعلیمی سکالر شپ دی جائے گی۔