انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ:آمنہ فیاض نے ہم وطن کو پچھاڑ دیا  

  انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ:آمنہ فیاض نے ہم وطن کو پچھاڑ دیا  

  

اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان انٹرنیشنل سکواش سرکٹ وومن چیمپئن شپ پاکستان کی آمنہ فیاض نے حریف ہم وطن کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ہرا دیا۔پاکستان انٹرنیشنل سکواش سرکٹ وومن چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کی آمنہ فیاض نے اپنی حریف ہم وطن مقدس اشرف کو فیصلہ کن میچ کے دوران پچھاڑ دیا، فاتح کھلاڑی نے یہ میچ 0-3 سے جیتا۔پہلی راؤنڈ میں آمنہ فیاض نے ہم وطن کو 12-10 سے ہرایا، دوسری گیم میں 11-8 سے فتح کو گلے لگایا جبکہ تیسری اور آخری راؤنڈ میں مقدس اشرف کو 12-11 سے پچھاڑا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -