ون مین شو والے میوزک کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں،عابدہ خانم

ون مین شو والے میوزک کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں،عابدہ خانم
 ون مین شو والے میوزک کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں،عابدہ خانم

  

لاہور(فلم رپورٹر) ون مین شوبننے والے میوزک کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں،جس سے میوزک کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف گلوکارہ عابدہ خانم نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے دورمیں دوسروں کے کام میں ٹانگ اڑانے کی بجائے اپنے کام پر محنت کو ترجیح دی جاتی تھی تاکہ کام میں خوبصورتی اور توانائی دونوں دکھائی دیں۔عابدہ خانم نے کہاکہ آج کے دور میں کئی ایسے فنکار ہیں جوخود کو ون مین شوظاہر کرنے کے لیئے میوزک کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں جیسا کہ شاعری،موسیقی، ادا کاری،گلوکاری سب خود کرکے پیش کرنے پر لگے ہوئے ہیں جس سے میوزک کوتکلیف پہنچ رہی ہے

۔عابدہ خانم نے مذیدکہاکہ یہ کہنا درست نہ ہوگاکہ میں نے شوبز سے مکمل کنارہ کشی کرلی ہے بلکہ یہ درست ہے کہ شادی کے بعد میں بہت زیادہ کام نہیں کررہی مگر پھر بھی مختصر من پسند محفلوں میں شرکت کررہی ہوں اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکرہے کہ مجھے اس نے بہت عزت اور شہرت سے نوازاہواہے۔

مزید :

کلچر -