لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واک  

  لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واک  
  لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واک  

  

لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں وزیر اعظم پاکستان اور پنجاب حکومت کی ہدایات پر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یک جہتی کے لئے واک کا اہتمام کیاگیا، الحمرا کے افسران وملازمین اور آرٹسٹوں نے الحمرا سے چیئرنگ کراس تک واک کی، واک میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے، پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے گئے،پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر ی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں ہیں، پوری پاکستانی قوم انکے ساتھ کھڑی ہے، کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف بھر پوراور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرکے نئی مثال قائم کی ہے، غیر قانونی بھارتی تسلط کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت بہت جلد ثمر آور ثابتہوگی،بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقومی قوانین کو پامال کیا ہے، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی سطح پر حمایت جاری رہے گی۔الحمراء میں کشمیری عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی، کشمیری شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔اس موقع پر سائرن بجائے گئے، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

آرٹسٹوں نے آخری دم تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نشو بیگم، ناہید اختر، حامد علی خان، مسعود اختر، راشد محمود کے علاوہ آرٹسٹوں کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی۔ڈائریکٹر آر ٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے واک کے تما م شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے ہم نے ایک قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے

مزید :

کلچر -