سوشل میڈیا پربھارت کیخلاف انفرت اور کشمیریوں کی حمایت ٹاپ ٹرنیڈبن گئی

سوشل میڈیا پربھارت کیخلاف انفرت اور کشمیریوں کی حمایت ٹاپ ٹرنیڈبن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ملک بھر میں کشمیریوں کے حق میں احتجاجی ریلیاں اس حوالے سے شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اپنا احتجاج ریکارڈ کرواکے پوری پاکستانی قوم نے بتا دیا ہے کہ کشمیر کے معاملہ میں ہم سب کی رائے ایک ہے۔25دن کے لاک ڈاؤن اور کرفیو کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ بلند ہے ان کے جذبوں کو دیکھتے ہوئے یہ بات واضح ہے کہ اب کشمیریوں کو فتح حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی پوری دنیا پر اپنا موقف واضح کردیا ہے کہ کشمیر کے معاملہ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔سوشل میڈیا پر بھارت کے خلاف نفرت اور کشمیریوں کے حق لوگوں کی رائے ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کھل کر اپنی بات کررہے ہیں۔ٹویٹر،فیس بک اور سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹس پر ہر پاکستانی کا ایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کسی مجبوری کے تحت پابند ہے تو ہم سوشل میڈیا پر اپنی بات کریں گے جہاں بولنے کی مکمل آزادی ہے۔ اب تو بھارت کے اندر بھی کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازوں میں شدت آگئی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیر میں بچوں کی حالت زار پرسخت تشویش ہے۔

شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین، قیصر ثنا ء اللہ خان،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی نے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند کرنے کے عمل کو بچوں کے خلاف تشدد کی ایک مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی بچے کا حق سلب کیا جاتا ہے تو وہ اس بچے کے خلاف تشدد ہی سمجھا جائے گا۔

  

، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر ا?پ بچوں کو بہتر تعلیم دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔شوبز شخصیات کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔بھارت نے اگر اس بار جنگ کرنے کی غلطی کی تو اس کا انجام اتنا بھیانک ہوگا کہ پوری دنیا دیکھے گی۔ہم لوگ بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

مزید :

کلچر -