کشمیر میں بھارتی مظالم ناقابل برداشت ہیں،عمران احمد

کشمیر میں بھارتی مظالم ناقابل برداشت ہیں،عمران احمد
 کشمیر میں بھارتی مظالم ناقابل برداشت ہیں،عمران احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عمران احمدنے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی مقبوضہ وادی میں بے گناہ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ مودی سرکار اپنی جارحیت پسندی کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ وادی کشمیر میں گونجنے والا کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بہت جلد حقیقت کا روپ دھار لے گا۔عمران احمدنے کہا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرکے کشمیریوں کو اْن کے حق سے محروم نہیں کر سکے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت پر عالمی دباو بڑھانے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری مسلمانوں کی صوابدید کے تحت حل کرانے کیلئے اپنا کردارادا کرے۔
7

مزید :

کلچر -