جدوجہد آزادی کی کہانی پر مبنی ڈرامہ ”میرا خواب پاکستان“ پیش

  جدوجہد آزادی کی کہانی پر مبنی ڈرامہ ”میرا خواب پاکستان“ پیش
  جدوجہد آزادی کی کہانی پر مبنی ڈرامہ ”میرا خواب پاکستان“ پیش

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے ذیلی ادارہ الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں جشن آزادی پاکستا ن کی تقریبات کے سلسلے میں جد و جہد آزادی کی کہانی پر مبنی ڈرامہ ”میرا خواب پاکستان“ پیش کیا گیا۔ڈرامہ میں ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے خصوصی شرکت کی۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان فنکاروں کی یہ پیش کش بے حد متا ثر کن ہے، ڈرامہ میں نوجوان نسل کو قائدین تحریک پاکستان کی جدوجہد سے روشناس کروایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل کیلئے علامہ اقبال اور قائداعظم کی تعلیمات مشعل راہ ہیں،ہمارا نوجوان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے،ڈرامہ کی کہانی، کردار اور پیش کش اپنی اپنی مثال آپ تھے۔،ڈرامہ الحمراء میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں نے تیار کیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے نوجوان فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا۔ڈرامہ ”میرا خواب پاکستان“ کو ڈاکٹر عابد آزاد نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایتکار قیصر جاویدہیں۔معاون ہدایتکار کے طور پر سید ندیم فیضان اور دانش شبیر نے اپنی خدمات سر انجام دی ہیں۔الحمرا سے تربیت یافتہ فنکاروں جویریہ ضیاء، امان اللہ ناصر، مہک شہزادی، منصور بھٹی، اجالا، محمد خان لودھی، زویا مسعود، بلال رسول، ذیشان عابد، محمود الحسن، عاطف، شبیر، طارق، شگفتہ سلیم، علی رضا، اسد بٹ، محمد سلیم اور ڈاکٹر عابد آزاد نے اس ڈرامہ میں اعلی اداکاری کا مظاہرہ کر کے حاضرین کے دل جیت لیئے۔ علاوہ ازیں الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ”یوتھ کنونشن اور کشمیر آزادی پریڈ“ کا انعقاد کل 5بجے ہوگا۔پروگرام کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور کشمیری شہداء کو سلام پیش کرنا ہے۔

مزید :

کلچر -