غفار لہری نے خاکہ ”میں سوہرے نئیں جانا“ ریکارڈ کروادیا  

    غفار لہری نے خاکہ ”میں سوہرے نئیں جانا“ ریکارڈ کروادیا  
    غفار لہری نے خاکہ ”میں سوہرے نئیں جانا“ ریکارڈ کروادیا  

  

لاہور(فلم رپورٹر) پی ٹی وی کے نامور اداکار و کامیڈین واداکار غفار لہری نے نجی ٹی وی کے لئے خاکہ”میں سوہرے نئیں جانا“ ریکارڈ کروا دیا، تفصیلات کے مطابق اس خاکہ کی ریکارڈنگ گذشتہ روز نجی ٹی وی کے سیٹ پر مکمل کی گئی اس خاکے کے مصنف ہدائتکار غفار لہری تھے۔اس کامیڈی خاکے میں اداکارہ ماہ نور،رضیہ ملک،غفار لہری،راجو سمراٹ اور محمد یاسر نے حصہ لیا۔ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ ”میں سوہرے نئیں جانا“ ان کی ایک مشہور آئٹم ہے جسے وہ تن و تنہا شوزمیں پیش کیا کرتے تھے اور ایک ہی وقت میں باپ، بیٹی ماں اور بھائی کی آواز نکالا کرتے تھے اس خاکے کو انہوں نے باقاعدہ ڈرامائی شکل دی ہے اور اسے نجی ٹی وی کے لئے ریکارڈ کر وایاہے۔غفار لہری نے مذید کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس آئٹم کو خاکے کی شکل میں پسند کریں گے۔

اور وہ بہت جلد اپنی باقی آئٹمز کو بھی ڈرامائی شکل دیں گے جن میں ٹی وی سٹیج کے نامور فنکار کام کریں گے۔

مزید :

کلچر -