لاہور چیمبر الیکشن، بزنسمین فرنٹ کو کامیاب کروائیں گے: بابر علی  خان 

لاہور چیمبر الیکشن، بزنسمین فرنٹ کو کامیاب کروائیں گے: بابر علی  خان 

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران الیکٹرونکس مارکیٹ ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ کے صدر بابر اعلی خان نے کہاہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں پاکستان بزنس مین فرنٹ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور پوری تاجر برادری سے اپیل ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2019-20 میں پاکستان بزنسمین فرنٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔ پاکستان بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین امجد چوہدری کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے نمائندہ آصف صدیق کو لاہور چیمبر کے حالیہ الیکشن لڑنے کیلئے منتخب کیا ہے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ہال روڈ پر ہونے والے تاجروں کے ایک اہم اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بابر علی خان نے کہا کہ ہمارے قابل اعتماد ساتھی اورنامور تاجر رہنما ملک امانت علی کو پاکستان بزنسمین فرنٹ کا سینئر نائب صدر بنانے پر ہم چوہدری امجد کے بے حد مشکور ہیں۔اجلاس میں بابر علی خان،(صدر انجمن تاجران الیکٹرونکس مارکیٹ ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ)،چیئرمین شبیر لبھا، سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو، پیٹرن چیف عمران بشیر و دیگر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2019-20 میں اپنے امیدوار آصف صدیق سمیت پورے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کیلئے بھر پور جدوجہد کا اعادہ کیا۔

مزید :

کامرس -