ملک بھر میں واپڈا کے دفاتر اور منصوبوں پر کشمیر سے یکجہتی کا دن منایا گیا

          ملک بھر میں واپڈا کے دفاتر اور منصوبوں پر کشمیر سے یکجہتی کا دن منایا ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق واپڈا ہاؤس میں کشمیر سے یکجہتی کا دن منایا گیا۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ)، منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ظفر عباس،واپڈا اتھارٹی کے ارکان اور واپڈا کے سینئر آفیسرز کے علاوہ واپڈا ہاؤس اور سنی ویواسٹیٹ میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کے لئے واپڈا ہاؤس کے باہرجمع ہوئے۔ تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ واپڈا ملازمین نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں کے ساتھ ساتھ بینرز اٹھا رکھے تھے۔ واپڈا ملازمین کی جانب سے بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف اور کشمیر میں استصواب رائے کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین واپڈانے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے اور ہم کشمیر کی آزادی کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں،چاہے اس کے لئے ہمیں اپنی جان کا نذرانہ ہی کیوں نہ پیش کرنا پڑے۔منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی ظفر عباس اور واپڈا کے دیگر ملازمین نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہارکیا۔ملک بھرمیں واپڈا کے تمام دفاتر اورمنصوبوں بشمول تربیلا ڈیم اور پاور ہاؤس، منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس،وارسک ڈیم، غازی بروتھا اورنیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھی کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے اسی نوعیت کی تقر یبات کا اہتمام کیا گیا۔

مزید :

کامرس -