امریکہ میں دھوم مچانے کے بعد نرمل رائے کی وطن واپسی

امریکہ میں دھوم مچانے کے بعد نرمل رائے کی وطن واپسی
 امریکہ میں دھوم مچانے کے بعد نرمل رائے کی وطن واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)امریکہ میں دھوم مچانے کے بعد گلوکارہ نرمل رائے وطن واپس پہنچ گئیں،پاکستان واپسی پر نرمل رائے نے بتایاکہ وہ امریکہ میں یوم پاکستان کے مختلف شوزمیں پرفارم کرنے گئی ہوئی تھیں جہاں نے نے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقد کردہ آزادی شوزاور مختلف میلوں میں پرفارم کیا جس میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اوسلو ناروے میں پیس کمیونٹی کے ایوارڈ شومیں بھی پرفارم کیا جس میں ان کے ہمراہ مہوش حیات،اظفر اور ابرارلحق بھی شامل تھے۔

نرمل رائے نے مذید بتایاکہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان سے باہر پرفارمنس کو ایک نئے انداز سے پیش کیا ہے تاکہ ان کی پہچان قائم رہے اور وہ اپنی پرفارمنس سے اپنا اور اپنے پیارے پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

مزید :

کلچر -