یو ایم ٹی میں کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد 

  یو ایم ٹی میں کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد 

  

لاہور (پ ر)  یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے گیا جس کے بعد پاکستان اور جموں وکشمیر کا قومی ترانہ بلند آواز میں چلایا گیا۔ اس موقع پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں یو ایم ٹی کے سٹاف،فیکلٹی اور طلباء نے بھر پور شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پاک لوگوں کی سر زمین ہے جسے ہم نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے اور اسکی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے جو کبھی بھی پاکستان سے جدا نہیں ہو سکتی۔ اور ہماری پوری قوم پر عظم اور یکجا ہوکر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے اور کشمیر کو کفر کے چنگل سے آزاد کروا کر رہیں گے۔

مزید :

کامرس -