کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ کیخلاف سب متحد ہیں:علی سلمان 

  کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ کیخلاف سب متحد ہیں:علی سلمان 

  

   لاہور(پ ر)ٹیوٹا پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کی کا ل پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ٹیوٹا سیکریٹرٹ سے ریلی نکالی جس کی قیادت چئیرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کی۔ریلی کے آغاز میں شرکاء سے خطاب ہوئے  چئیرمین ٹیوٹا  علی سلمان صدیق نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف پوری قو م متحد ہے اور آج وزیر اعظم عمران خان کی کال پر بچے جوان خواتین بوڑھے سب کشمیریوں کے ساتھ یک زبان ہیں۔علی سلمان صدیق نے کہا کہ بھارتی مظالم کا دور عنقریب ختم ہو گا اور کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔چئیرمین ٹیوٹا کی قیادت میں ریلی سیکریٹرٹ سے روانہ ہو کر فیصل چوک پہنچی جہاں مرکزی تقریب میں بھرپور شرکت کی گئی۔ریلی میں سی او او ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ،ٹیوٹا کے دیگر افسران،سٹاف اور پر جوش طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔جو کشمیر کے حق اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

مزید :

کامرس -