دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

  دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 157900کیوسک اور اخرج 157400کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد21500 کیوسک اور اخراج21500کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد25800کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد58900 کیوسک اور اخراج 27600کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد170300 کیوسک اور اخراج 162100کیوسک،چشمہ آمد170400 کیوسک رہا۔

اوراخراج 151800کیوسک، تونسہ آمد140400 کیوسک اور اخراج119700 کیوسک، پنجند آمد52900 کیوسک اور اخراج 36300 کیوسک،گدو آمد 170500 کیوسک اور اخراج 158300 کیوسک، سکھر آمد166800 کیوسک اور اخراج119200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد204400 کیوسک اور اخراج 198600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.049 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1219.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.652 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے۔

مزید :

کامرس -