فلمساز سماجی موضوعات پر مبنی فلمیں بنائیں،سینئراداکارعابد علی
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عابد علی نے کہا ہے کہ ابھی ہماری فلموں میں بے شمار ایسے موضوعات ہیں جن پر خوبصور؎ت فلمیں بن سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے فلمساز نت نئے معاشرتی، معاشی اور سماجی موضوعات پر مبنی نئی کہانیاں لے کر فلمیں بنائیں،ایسی فلمیں عوام کی توجہ حاصل کریں گی اور دیکھنے والوں کو بھی ورائٹی ملے گی۔ عابد علی نے کہا کہ آج کل مختلف موضوعات پر فلمسازی کارجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے مگر اس کا فروغ بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہماری فلموں میں نوجوانوں کے بے روزگاری اور دیگر مسائل پر دلچسپ تفریحی فلمیں بنائی جا سکتی ہیں۔
