تاپی منصوبے پرعمل در آمد کیلئے بقایا امور کو جلد از جلد حل کیا جائے: عمر ایوب 

    تاپی منصوبے پرعمل در آمد کیلئے بقایا امور کو جلد از جلد حل کیا جائے: عمر ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ تاپی منصوبے پر جلد عمل درآمد کیلئے تمام بقایا امور کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ ترکمانستان کے اعلی سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان سے گزشتہ روزملاقات کی۔ ترکمانستان کے وفد میں محمدمتیرات امانوف، چیئرمین ترکمانستان،افغانستان،پاکستان،انڈیا (ٹی اے پی آئی) پائپ لائن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، ترکمانستان کے سفیر، عطاجان مولواف اور باتیربردیئیف، منیجر ٹی پی سی ایل (پاکستان برانچ) شامل تھے۔ ترکمانستان کے وفد نے ملٹی ڈالر ارب پائپ لائن کی مالی اعانت اور خریداری میں حاصل ہونیوالی نمایاں پیشرفت پر روشنی ڈالی اور 2020 کے اوائل میں اس منصوبے کی مالی بندش کو ختم کرنے کے عزم پر زور دیا۔ وفد نے وزیر توانائی کو TAPI پائپ لائن منصوبے پر ہونے والی پیشرفت اور اس سے خطے اور پاکستان کو ہونے والے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تاپی پائپ لائن منصوبے سے شریک ممالک میں مسابقتی قیمتوں کا تعین، توانائی کی درآمد میں تنوع، معاشرتی انفراسٹرکچر پروگرام اور روز گاری کے مواقعے فراہم ہونگے۔ وزیر توانائی نے TAPI پائپ لائن پر ہونے والی پیشرفت کو سراہا اور اس منصوبے کیلئے موجودہ حکومت کے تعاون کا اعادہ کیا۔ 

عمر ایوب

مزید :

صفحہ آخر -