اے ڈی بی پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لئے 7ارب ڈالرفراہم کریگا

اے ڈی بی پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لئے 7ارب ڈالرفراہم کریگا

  

 اسلام آباد (آئی این پی) نائب صدر ایشین ڈویلپمنٹ بینک زی شن سین نے کہاہے کہ مواصلات،زراعت،پانی کے منصوبوں،تعلیم،تجارت، سیاحت، معاشرتی تحفظ، شہری خدمات،توانائی اور سیکیورٹی منصوبوں میں معاونت کی جائے گی، اے ڈی بی مختلف منصوبوں میں 7ارب ڈالرفراہم کریگا، 2020-22 کے بزنس پلان کیمطابق رقم 3 سال میں فراہم کی جائیگی۔جمعہ کو ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے نائب صدرزی شن سین سے ملاقات کا  اعلامیہ جار ی کردیا گیا جس میں  نائب صدر   ایشین ڈیولپمنٹ بینک زی شن سین  نے کہا کہ مواصلات،زراعت،پانی کے منصوبوں،تعلیم،تجارت،سیاحت، معاشرتی تحفظ،شہری خدمات،توانائی،سیکیورٹی منصوبوں میں معاونت کی جائے گی، اے ڈی بی مختلف منصوبوں میں 7ارب ڈالرفراہم کریگا،2020-22 کے بزنس پلان کیمطابق رقم 3 سال میں فراہم کی جائیگی،  پاکستانی حکومت صنعت اورنجی شعبے کا معیار بڑھانا چاہتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق   پاکستانی حکومت سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتی ہے، یہ ایجنڈاپائیدار معاشی ترقی اورانفر ااسٹرکچرکی ڈیولپمنٹ کاہے، ایڈی بی حکومتی ریفارم ایجنڈے کو سپورٹ کرتا ہے،   پاکستان کی ترقی ترجیحات ہیں،سپورٹ جاری رہے گی۔

  اے ڈی بی

مزید :

صفحہ آخر -