ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر تیزی سے کام کر رہے ہیں: حماد اظہر 

ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر تیزی سے کام کر رہے ہیں: حماد اظہر 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں بلیک لسٹ نہیں ہوگا۔ پاکستان کی درجہ بندی گرنے کی بجائے مزید بہتر ہوگی۔ ایشیا پیسفک میں بھارت کی ویٹو پاور بھی جلد ختم ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں شامل کروانے کے لیے بھارت کی ہر چال ناکام ہو چکی ہے، ایشیا پیسفک گروپ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کا معترف ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان کسی صورت بلیک لسٹ نہیں ہوگا بلکہ درجہ بندی مزید بہتر ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ ایشیا پیسفک گروپ کے حالیہ اجلاس میں بھی اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی منفی ہتھکنڈوں کے برعکس پاکستان کو اہم کامیابی ملے گی۔ اس سے پہلے ایس ای سی پی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی ریگولیشن میں وسط ایشیائی ملکوں کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اسے جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔

 حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -