غنی گلاس انڈسٹری کی سوئی گیس بل کیخلاف حکم امتناعی کی استدعا مسترد

    غنی گلاس انڈسٹری کی سوئی گیس بل کیخلاف حکم امتناعی کی استدعا مسترد

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے غنی گلاس انڈسٹری کی سوئی گیس بل کیخلاف حکم امتناعی کی استدعا مسترد کر دی عدالت نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا عدالت نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو سنے بغیر حکم امتناعی جاری نہیں کر سکتے۔جسٹس جواد حسن نے غنی گلاس انڈسٹری کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت پانچ سیکٹرز کے مینوفیکچررز اور امپورٹرز کو سوئی گیس بلوں میں رعایت دے رہی ہے درخواستگزار بھی مینوفیکچرر اور شیشے کے بڑے امپورٹرز ہیں، درخواستگزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ انڈسٹری کو پانچ سیکٹرز کی طرح سوئی گیس کے بلوں میں رعایت نہ دینا امتیازی سلوک ہے۔محکمہ سوئی گیس کی طرف سے انوار حسین ایڈووکیٹ پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ مختلف انڈسٹریز کو رعایت دینا یا نہ دینا وفاقی حکومت کا اختیار ہے پالیسی کے برعکس کسی نئی انڈسٹری کو عدالت سے رعایت ملی تو ملک بھر کی انڈسٹریز رعایت مانگنے آ جائیں گی جبکہ درخواستگزار اپنی کیٹگری کے مطابق بل جمع کروائے اگر پالیسی سے ہٹ کر کسی انڈسٹری کو حکم امتناعی دیا گیا تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا۔اس کیس کی مزید سماعت5 ستمبر کو ہوگی۔

استدعا مسترد

مزید :

صفحہ آخر -