ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

  ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔جسٹس شاہد وحید نے لاڑی اڈہ کے کبیرحسین شاہ کی درخواست پر سماعت کی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں عدالتی تعطیلات جاری ہیں اس میں توہین عدالت کی درخواست نہیں سنی جاسکتی،درخواست گزار وکیل نے کہا کہ عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے ڈی سی لاہور کو بھجوائی تھی۔عدالت کے 13 مئی 2019 ء کے اس حکم پر عمل درامد نہیں کی جا رہا،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست پر سماعت عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

ڈی سی لاہور

مزید :

صفحہ آخر -