پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد، قابل ضمانت وارنٹ جاری

پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد، قابل ضمانت وارنٹ جاری

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی): پیپکو اورگیپکو میں غیر قانونی بھرتی سکینڈل کیس میں پیش نہ ہونے پر احتساب عدا لت نے راجہ پرویز اشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، وکیل نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف آج ناساز طبیعت کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،طبیعت ناسازی کے باعث ان کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے، نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے کہا گزشتہ کئی سماعتوں سے راجہ پرویز اشرف عدالت پیش نہیں ہو رہے،اب کیس آخری مراحل میں ہے مگر راجہ پرویز اشرف غیر حاضر رہتے ہیں،عدالت نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کوہرصورت عدالت میں اپنی حاضری کویقینی بنانا چاہیے، عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست مستردکردی، عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا،نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں میں کرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد کر رکھاہے۔

پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -