چار دیواری مسمارکرنے کیخلاف درخواست آئندہ سماعت پر فریقین سے تحریری جواب طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں کینال بنک روڈ پرسڑک کی تعمیر کی آڑ میں چار دیواری مسمارکرنے کے خلاف درخواست پر سماعت، پر ڈی جی ایل ڈی اے اسٹیٹ آفیسر سمیت دیگر افسران پیش،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ جسٹس جواد حسن نے چودھری خالد جاوید کی درخواست سماعت کی،عدالتی حکم کے ڈی جی ایل ڈی اے اورڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جوہر ٹاؤن سکیم منظور ہونے سے پہلے ایل ڈی اے سے ستائیس کنال رقبہ پر نقشہ منظور کرایا۔کینال روڈ پر نور ولاز کینام سے نقشہ منظور کرایا گیا،یل ڈی اے اب اس رقبہ میں سے سڑک نکالنا چاہتا ہے،یل ڈی اے افسران نے اراضی ایکوائر کیے بغیر ہی رات کے اندھیرے میں چاردیواری مسمارکرکے دو سودرخت کاٹ دیئے،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیت افسران کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
چار دیواری مسمار