پی آئی کے ملازمین کو محکمانہ ترقیاں نہ دینے کیخلاف درخواست،جنرل منیجر ایچ آر سے جواب طلب

پی آئی کے ملازمین کو محکمانہ ترقیاں نہ دینے کیخلاف درخواست،جنرل منیجر ایچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ پی آئی کے ملازمین کو محکمانہ ترقیاں نہ دینے کے خلاف درخواست پر جنرل منیجر ایچ آر سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس جواد حسن نے زیشان اور بابر بیگ کی درخواست ہر سماعت کی۔درخواست گزار وں کی جانب سے چودھری شوکت گوندل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملازمین طویل عرصے سے محکہ میں کام کر رہے ہیں۔کیل نے مزید آگاہ کیا کہ محکمہ کی جانب سے دیگر ملازمین کو ترقیاں دی جا چکی ہیں،درخواست گزاروں کو محکمانہ ترقیاں نہیں دی جا رہی ہیں جو غیر آئینی اقدام ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزاروں کو بھی محکمانہ ترقی دینے کا حکم دے۔
پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -