نوید رضاکی فلم”ایک رشتہ“ سے بیاخاں آؤٹ،علیزہ خان ان

نوید رضاکی فلم”ایک رشتہ“ سے بیاخاں آؤٹ،علیزہ خان ان
 نوید رضاکی فلم”ایک رشتہ“ سے بیاخاں آؤٹ،علیزہ خان ان

  

لاہور(شوبزرپورٹر) ہدائتکار نوید رضا کی نئی اردو فلم”ایک رشتہ“ سے بیاخان آؤٹ،علیزہ خان ان،تفصیلات کے مطابق نامناسب روئیے کی بنا پر ہدائتکار نوید رضا نے بیاخا ں کو اپنی نئی اردو فلم”ایک رشتہ“ سے کٹ کر دیا تھا۔گذشتہ روز انہوں نے اداکارہ و ماڈل علیزہ خان کو اپنی فلم کے لیئے کاسٹ کر لیا۔ایک ملاقات کے دوران نوید رضا نے بتایاکہ بیاخان کو نان پروفیشنل روئیے کی بناء پر فلم سے کٹ کیا گیا ہے کیونکہ ہر شوٹنگ پر بیاخان کی طرف سے پرابلمز آرہی تھیں کبھی کسی ساتھی اداکار سے لڑائی کبھی رول کی ڈیمانڈکے مطابق میک اپ نہ کروانا اور اداکاری بھی اتنی خاص نہیں کر پارہی تھی۔نوید رضا نے بتایاکہ فلم تقریباً مکمل کی جاچکی تھی مگر بیاخان کی طرف سے کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہو پارہاتھا۔

ان حالات کو دیکھتے ہوئے میں نے اپنا لاکھوں کا نقصان اٹھالیا اور بیاخا ں کو آؤٹ کر دیاہے۔نوید رضا نے مذید کہاکہ علیزہ خان بہت اچھی ماڈل واداکارہ ہے انشا ء اللہ وہ اپنے کردار سے بھرپورانصاف کرے گی۔علیزہ خان کو حارث علی کے مقابل ہیروئین لیا گیا ہے فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ نیناں سنیناں اور سلمان شیخ شامل ہیں۔فلم کی شوٹنگز کا آغاز کل سے دوبارہ کیا جائیگا اور محرم الحرام کے بعد سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

مزید :

کلچر -