وکلاء برادری کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کیخلاف ریلیاں

وکلاء برادری کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کیخلاف ریلیاں

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاء افسر، وکلاء بھی کشمیریوں کی آوازبن گئے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف لاء افسروں اور وکلاء کی لاہور ہائیکورٹ تک ریلیاں، الیکشن کمشنر پنجاب اور عملہ بھی آزادی کشمیر کے لئے سڑک پر نکل آیا،مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان لاہور آفس، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، ریلیوں میں کشمیر کے جھنڈے پکڑے شرکاء نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی،انہوں نے کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے،ریلیوں کے شرکاء نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ مہذب دنیا کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے،صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب ظفر اقبال حسین بھی عملے کے ساتھ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکل آئے،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ظفراقبال حسین نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

ریلیاں

مزید :

صفحہ آخر -