ایچ ای سی کو طالبعلم کو انٹری ٹیسٹ میں شامل کرنے کا حکم

    ایچ ای سی کو طالبعلم کو انٹری ٹیسٹ میں شامل کرنے کا حکم

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ایل ایل بی میں داخلہ کے لیے ایچ ای سی کے انٹری ٹیسٹ میں نہ بٹھانے کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت ایچ ای سی کو طالبعلم معظم کو انٹری ٹیسٹ میں شامل کرنے کا حکم دید ی۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست گذار طالبعلم معظم کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار کبیر احمد چوہدری نے دلائل دئیے درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ طالبعلم کو ایچ ای سی کی جانب سے بروقت انفارمیشن نہیں دی گئی ایچ ای سی طالبعلم معظم کو ایل ایل بی میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ سے متعلق رول نمبر سلپ جاری نہیں کررہا عدالت یکم ستمبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ مین طالبعلم کو شامل کرنے کا حکم دے،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایچ ای سی کوطالبعلم کو رول سلپ جاری کرنے اور انٹری ٹیسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔

انٹر ی ٹیسٹ

مزید :

صفحہ آخر -