101سول ججوں کی سینئر سول جج کے عہدوں پر ترقی کا معاملہ،متعلقہ سیشن ججوں سے سپیشل رپورٹس طلب

101سول ججوں کی سینئر سول جج کے عہدوں پر ترقی کا معاملہ،متعلقہ سیشن ججوں سے ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 101سول ججوں کی سینئر سول جج کے عہدوں پر ترقی کے معاملہ پرمتعلقہ سیشن ججوں سے سپیشل رپورٹس طلب کر لیں.چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پنجاب بھر کے سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوا دیا گیارجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبے بھر کے 36 اضلاع کے سیشن ججز کو مراسلہ بھجوایا گیا جس میں کہا گیا کہ تمام سیشن ججز اپنے ماتحت سول ججز کی رپورٹس تین روز میں بھجوائیں، مراسلہ کے مطابق سیشن ججز ماتحت سول ججز کے کنڈکٹ، دیانتداری، کے حوالے سے رپورٹ بھجوائی جائے، سیشن ججز سول ججز کی کارکردگی کی مکمل سپیشل رپورٹس بھجوائیں، ذرائع کے مطابق سیشن ججز کی رپورٹس کے مطابق سول ججز کو سیینر سول ججز کے عہدہ پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -