عدالت نے فیکٹریوں پر عائد سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سیلز ٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک دی

عدالت نے فیکٹریوں پر عائد سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سیلز ٹیکس کی ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے دھاگہ بنانے والی فیکٹریوں پر عائد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سیلز ٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سفائر ملز کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے رضاقریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ یہ فیکٹریاں قواعد و کے تحت مختلف آلات (tools) بنا کر فروخت کرتی ہیں درخواست گزارپہلے ہی ایف بی ار کو سیلز ٹیکس ادا کرتی ہیں،ایک ٹیکس کی وصولی کے بعد دوسرا ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا،درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ اس سے قبل بھی ایسی درخواستوں پر حکم امتناعی جاری ہوچکا ہے لہذا صوبائی حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز کالعدم قرار دئیے جائیں عدالت نے دائر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ سیلز ٹیکس وصولی سے فوری طور پر روک دیا۔

سیلز ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -