ہائیکورٹ نے سینئرپروفیسر کو حکومت کی جانب سے تنخواہوں کا چیک جمع کروانے پر دائر درخواست نمٹا دی

ہائیکورٹ نے سینئرپروفیسر کو حکومت کی جانب سے تنخواہوں کا چیک جمع کروانے پر ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں جنرل ہسپتال کے سینئرپروفیسر کی تین سال سے تنخواہ بند کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے تین سال کی تنخواہ کے تمام واجبات کا چیک عدالت میں جمع کروادیا عدالت نے عدالتی حکم کی تعمیل ہونے پر درخواست نمٹا دی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ڈاکٹر عبدالمنان کی درخواست پر سماعت کی وفیسر ڈاکٹر عبدالمنان نے عدالت کو بتایا ڈاکٹر عبدالمنان نے سینئرپروفیسر ہونے کے باوجودپرنسپل جنرل ہسپتال تعینات نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا جس کے باعث انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا اور تنخواہ روک لی گئی ہے،عدالت پنجاب حکومت کو تنخواہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے تنخواہوں کا چیک جمع کروانے کی روشنی میں دائر درخواست نمٹا دی۔

نمٹا دی

مزید :

صفحہ آخر -