الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی مستقلی کیلئے دائر درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل دینے کی ہدایت
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں بھرتی ہونیوالے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی مستقلی کیلئے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ جسٹس جوادحسن نے عبدالباسط سمیت 206 الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواستگزاروں کی جانب سے ملک سلیم اقبال اعوان ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سابقہ حکومت نے 2017 میں درخواست گزاروں کو ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا۔درخواستگزاروں کوگریڈ17 میں الائیڈہیلتھ پروفیشنلزکے عہدیپربھرتی کیاگیا۔دو سال گزرنے کے باوجود ان کو مستقل نہیں کیاگیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ سمیت دیگرافسران کو درخواست دی،شنوائی نہیں ہورہی۔ درخواستگزاروں نے استدعاکی کہ عدالت مستقل کرنیکاحکم دے ۔
الائیڈ ہیلتھ