فخرعالم ڈرامہ انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ نہیں‘ عتیق الرحمان  

  فخرعالم ڈرامہ انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ نہیں‘ عتیق الرحمان  
  فخرعالم ڈرامہ انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ نہیں‘ عتیق الرحمان  

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف رائٹر ڈائریکٹر عتیق الرحمن نے فخر عالم کو یونائٹڈ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا چیئرمین بنائے جانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے شخص کو نامزد کیا گیا ہے جو ڈرامہ انڈسٹری کے مسائل سے بالکل آشنا نہیں ہے وہ خود ایک چینل سے وابستہ ہے تو کس طرح وہ اسی چینل کے ساتھ جنگ کرسکتا ہے۔عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ فخر عالم نے پوری زندگی کوئی بھی کام مستقل مزاجی کے ساتھ نہیں کیا ہے وہ کبھی گلوکار بن جاتا ہے تو کبھی اداکاری میں طبع آزمائی کرتا ہوا دیکھائی دیتا ہے پھر اچانک اسے پائلٹ بننے کا شوق پوری دنیا کی سیر کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔مجھ سمیت ہر ذی شعور اس فیصلے کی مخالفت کرتا ہوا نظر آئے گا۔فخر عالم کی جگہ کسی ایسے شخص کو یونائٹڈ پرو ڈیوسر ایسوسی ایشن کا چیئر مین بنایا جو ڈرامہ میکرز کے مسائل کو بخوبی جانتا ہو۔ ایک سوال کے جواب میں عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں مصروف ہوں۔میرا نیا پراجیکٹ منفرد اور اچھوتا ہوگا۔

مزید :

کلچر -