کشمیر آور،گورنررضا باقر کی قیادت میں سٹیٹ بینک کا پورا عملہ سراپا احتجاج

      کشمیر آور،گورنررضا باقر کی قیادت میں سٹیٹ بینک کا پورا عملہ سراپا ...

  

کراچی (این این آئی)کراچی کے کاروباری شعبے نے وزیراعظم عمران خان کی کشمیر سے یکجہتی کال پر بھرپور طریقے سے لبیک کہتے ہوئے شہر کے مالیاتی، تجارتی اور صنعتی علاقے بند رکھے۔وزیراعظم عمران خان کی کال پر 12بجے کراچی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بند ہوگیا، پورٹ، سٹاک ایکسچینج، اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکس سب بند ہوگئے۔گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر کی قیادت میں مرکزی بینک کا پورا عملہ یکجہتی کیلئے دفاتر سے باہر آگیا، آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹاور سے شاہین کمپلیکس تک تمام مالیاتی اداروں کی افرادی قوت بھی سڑکوں پر تھی۔مالیاتی شعبے کیساتھ تجارتی مراکز اور صنعتی سرگرمیاں بھی بند رہیں، شہر میں تاجروں کی سب سے بڑی انجمن کراچی چیمبر بند رہا، تاجر وں نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔کورنگی ایسوسی ایشن کے صنعت کاروں کی ریلی کے بھی کچھ ایسے ہی مناظر رہے، ملک کے تجارتی شہر کے ہر حصہ نے وزیراعظم عمران خان کی کال پر کشمیر سے یکجہتی کیلئے اپنے کاروبار کو بند کر دیا تھا۔

سٹیٹ بینک 

مزید :

صفحہ آخر -