ایئر یونیورسٹی کی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی واک 

ایئر یونیورسٹی کی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی ...

  

اسلام آباد(این این آئی)ایئریونیورسٹی کے زیر اہتمام مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے بھار ت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی بھرپور مذمت کی۔ اس موقع پر رجسٹرار ایئر یونیورسٹی ایئر کموڈور (ر) محمد سلیم، پرنسپل فضائیہ میڈیکل کالج بریگیڈئیر (ر) مظہر حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز فضائلہ علی سمیت یونیورسٹی فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واک کے شرکاء نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا امن پسند کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم کو روکا جائے۔ کشمیر ی عوام کو بھارت کے ناجائز قبضہ سے نجات دلائی جائے۔ ایئر یونیورسٹی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کشمیری عوام کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

ائیر یونیورسٹی

مزید :

صفحہ آخر -