حیدر سلطان فلمساز یعقوب نور کی نئی فلم میں مرکزی کردار میں کاسٹ
لاہور(فلم رپورٹر) فلمسازملک یعقوب نور اپنے نئے پراجیکٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، فلم کے مرکزی کردار کیلئے اداکار حیدر سلطان فلم کو کاسٹ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈراموں اور فلموں کے معروف پروڈیوسر ملک یعقوب نور نے اپنے فلمی پراجیکٹ کا آغاز کرنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
مرکزی کردار کیلئے سلطان راہی مرحوم کے صاحبزادے حیدر سلطان کو کاسٹ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ دو سے تین روز میں باقی فنکاروں کاچناؤ مکمل کر لیا جائے گا اورعاشورہ محرم کے بعد فلم کی شوٹنگ کا آغازہوگا۔
