زمین کی الاٹمنٹ،وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، گریڈ 20 کا افسر معطل

زمین کی الاٹمنٹ،وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، گریڈ 20 کا افسر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضلع غربی میں 159 ایکڑز صنعتی زمین کی الاٹمنٹ کا نوٹس لیتے ہوئے 20 گریڈ کے آفیسر کو معطل کر دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایل یو ڈپارٹمنٹ کے پورے سٹاف کو ہیڈکوارٹر رپورٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ مراد علی شاہ نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو خود انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے اگلے تین یوم میں رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کی منظوری کے بغیر کوئی افسر کس طرح زمین الاٹ کرسکتا ہے اور چالان جاری کرسکتا ہے؟۔ 
وزیراعلیٰ سندھ

مزید :

صفحہ آخر -