پی آئی اے کے اخراجات میں کمی، مالیاتی ڈسپلن بہتر کیا جائے، حفیظ شیخ 

پی آئی اے کے اخراجات میں کمی، مالیاتی ڈسپلن بہتر کیا جائے، حفیظ شیخ 

  

 اسلام آباد (این این آئی)مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے آپریشنل اخراجات میں کمی، اثاثوں کے موثر استعمال اور مالیاتی ڈسپلن کو بہتر کیا جائے۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے قومی ایئر لائن کو فعال، موثر اور منافع بخش بنانے کیلئے آزادانہ اور پائیدار بزنس پلان مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بات انہوں نے پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک اور ان کی ٹیم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو نے مشیر خزانہ کو آپریشنل اخراجات میں کمی، اثاثوں کے موثر استعمال اور بہتر انتظامی اقدامات کے ذریعے ریونیو میں اضافہ کیلئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

حفیظ شیخ

مزید :

صفحہ آخر -