پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

  

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے،مودی سرکار کشمیر میں مظالم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے،بھارت مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم کشمیر کاز کی رکھوالی کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے،دنیا دیکھ لے کہ پاکستانی قوم جاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر پاکستانی کا ایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ انہوں نے کہاکہ مودی سرکار کشمیر میں مظالم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے،بھارت مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -