ملک بھر میں خصوصی انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی

ملک بھر میں خصوصی انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی

  

اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں خصوصی انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ملک کے 46 اضلاع میں 71 لاکھ بچوں کو کامیابی سے قطرے پلائے گئے۔انسداد پولیو پروگرام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مرتبہ ملک کے کسی بھی حصے سے تشدد یا بدتمیزی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔بیان کے مطابق پولیو مخالف 48 فیس بک پیجز بلاک کئے گئے۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 46اضلاع میں سے 6 ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی بہترین رہی۔ڈپٹی کمشنر لاہور، پشاور، صوابی، کوئٹہ، نوشہرہ اور حیدر آبادکی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ افواج پاکستان، پولیس اور دیگر اداروں کی کاکردگی زبردست رہی۔انسداد پولیو پروگرام کے مطابق تاریخ میں پہلی بارایف آئی آر درج کیے بغیر انکاری والدین کو قائل کرنا قابل تحسین ہے۔ والدین نے پولیو ورکرز کا استقبال کیا، مستقبل میں بھی زبردستی اور بندوق کی نوک پر پولیو کے قطرے نہیں پلائے جائیں گے۔

پولیو مہم

مزید :

صفحہ آخر -