74ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں، وزارت مذہبی امور 

    74ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں، وزارت مذہبی امور 

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حجاج کرام کی وطن واپسی جاری،اب تک74ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 45ہزارحجاج سرکاری سکیم جبکہ پرائیویٹ حج سکیم کے 29 ہزار حجاج وطن واپس پہنچے ہیں،39ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ میں موجود ہیں جو8دن قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے،،مدینہ اور جدہ ائیر پورٹ سے حجاج کرام کی واپسی جاری ہے،سرکاری حج سکیم کے39ہزار حجاج ابھی مکہ میں موجود ہیں،15ستمبر تک پوسٹ حج اپریشن جاری رہے گا۔

 وزارت مذہبی امور

مزید :

صفحہ آخر -