یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی اجارہ داری برقرار، پریمیم میں 100فیصد اضافہ، ایاٹا ایجنٹوں میں شدید اضطراب

یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی اجارہ داری برقرار، پریمیم میں 100فیصد اضافہ، ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایاٹاگارنٹی، ون سروس پرووائڈر ہونے کیوجہ سے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی مانپلی برقرارگزشتہ سال سے پریمیم میں 100فیصد اضافہ کر دیا،2فیصد کی بجائے4فیصد لینے پر بضد،کسی قسم کی رعایت دینے سے انکاری،ایاٹا ایجنٹوں میں شدید اضطراب،ٹیپ (Taap) ایاٹا ایجنٹوں کو ریلیف دلانے میں ناکام،ٹریول ٹریڈ سے وابستہ سینکڑوں ایاٹا ایجنٹ یکمشت لاکھوں روپے دینے پر مجبور،پریمیم میں ڈبل اضافہ،کمپٹیشن کمیشن کے قوائد کی خلاف ورزی ہے،ایاٹا ایجنٹوں کا واویلہ،ایاٹا گارنٹی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ،یونائیٹڈ انشورنس کمپنی گزشتہ سال بنک گارنٹی کے لیے دو فیصد پریمیم وصول کیا تھا،اس سال 100فیصد اضافہ کرتے ہوئے 4فیصد پر یمیم کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں سینکڑوں ایاٹا ایجنٹوں میں شدید پریشانی پائی جا رہی ہے،ٹیپ کے ذمہ داران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،جو ایاٹا ایجنٹوں کے حقوق کے تحفظ میں بری طرح ناکام رہی ہے،ایاٹا ایجنٹوں نے ٹیپ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک انشورنس کمپنی کے ہاتھوں بلیک میل ہونے سے بہتر ہے کہ ایاٹا ذمہ داران سے بات چیت کر کے انشورنس کمپنی کی مانپلی ختم کرائی جائے،دیگر انشورنس کمپنیوں کو بھی موقع دیا جائے،ٹریول ایجنٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ یونائیٹڈ انشورنس کے ذمہ داران ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنے کلائنٹ کا خیال کرتے ہوئے انڈا کھائیں مرغی حلال نہ کریں،ایاٹا ایجنٹوں کی حالت زار کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کریں،ایاٹا ایجنٹوں کو ریلیف دیں اور پریمیم4سے کم کر کے دو فیصد کریں،بنک گارنٹی کی وصولی کی تاریخ میں بھی توسیع کی جائے۔

 مانپلی برقرار

مزید :

صفحہ آخر -