آج جدہ اور مدینہ سے  3پروازیں حجاج کرام کو لیکر لاہوراورایک فیصل آباد پہنچے گی

آج جدہ اور مدینہ سے  3پروازیں حجاج کرام کو لیکر لاہوراورایک فیصل آباد پہنچے ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پوسٹ حج اپریشن 2019ء،آج جدہ اور مدینہ سے 3پروازیں حجاج کرام کو لے کر لاہور پہنچیں گی، پہلی پی آئی اے کی فلائٹ نمبر PK.7554، 329حجاج کے ساتھ 7بج کر40منٹ پرجدہ سے لاہور،دوسری بھی پی آئی اے کی فلائٹPK.760،393حجاج کے ساتھ10بج کر40منٹ پر جدہ سے لاہور،تیسری سعودی ائیر لائنز کی فلائٹSV.734،320حجاج کے ساتھ مدینہ سے لاہور پہنچیں گی۔جبکہ فیصل آباد پوسٹ حج اپریشن2019ء جاری ہے،آج پی آئی اے کی پرواز PK.764، 140حجاج کرام کو لے کر 4بج کر20منٹ پرجدہ سے فیصل آباد پہنچے گی۔

پروازیں 

مزید :

صفحہ آخر -