ڈی ایچ اے اسلام آباد کے زیراہتمام ”کشمیر آور“ ریلی

  ڈی ایچ اے اسلام آباد کے زیراہتمام ”کشمیر آور“ ریلی

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کی کال پر ڈی ایچ اے اسلام آباد آفس گیٹس پر لوگوں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے ”کشمیر آور“ منایا۔ ڈی ایچ اے کے ملازمین، طلبا اور ڈی ایچ اے کے رہائشیوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انڈین مظالم کے خلاف تحریریں درج تھی۔ اس موقع پر بریگیڈیئر طارق سعید، ایڈمنسٹریر ڈی ایچ اے اسلام آباد نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ڈی ایچ اے ملازمین ہمراہ ڈی ایچ اے اے پی ایس، ڈی ای ایس اور روٹس کے طلبا نے بھی شرکت کرکے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

 ڈی ایچ اے اسلام آباد

مزید :

صفحہ آخر -