گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا  وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کا مطالبہ 

  گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا  وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔جی ڈی اے ارکان نے پیپلز پارٹی کے کئی ارکان اسمبلی کے کنگری ہاؤس سے رابطوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں جمہوری طریقے سے تبدیلی لانے کی کوششیں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے مسائل اور پیپلز پارٹی کی بد انتظامی کیخلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا کنگری ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ پیر صاحب پگارا کے زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی کی انتظامی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جے ڈی اے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت افراتفری کا شکار ہے۔ سندھ میں لوگوں کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ عرفان اللہ مروت نے وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کر دیا۔ایاز لطیف پلیجو نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان کنگری ہاؤس سے رابطے میں ہیں، بہت جلد جمہوری طریقے سے سندھ میں تبدیلی لائی جائے گی۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 

مزید :

صفحہ آخر -