دنیا بھر کی 85فیصد منشیات افغانستان میں بن کر 50فیصد پاکستان آتی ہے: شہریار آفریدی 

  دنیا بھر کی 85فیصد منشیات افغانستان میں بن کر 50فیصد پاکستان آتی ہے: شہریار ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیرمملکت سیفران شہریار آفریدی  نے کہا ہے کہ دنیا میں 85فیصد منشیات افغانستان میں بن کر 50فیصد پاکستان آتی ہے،دنیا میں منشیات پکڑنے والا واحد ملک پاکستان ہے، منشیات سے نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،منشیات کیخلاف مہم چلا کر آنے والی نسلوں کو نشے کی لعنت سے بچائیں گے،منشیات کیخلاف اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھ کر کاروائی کی جائے گی، مودی سرکار نے کشمیریوں پر ظلم ستم کی انتہا کر دی،کشمیر کے معاملے پر مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ جمعہ کو وزیرمملکت سیفران شہریار آفریدی  نے اینٹی نار کوٹکس فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ پاس آوٹ ہونے والے آج اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کر رہے ہیں،پوری قوم سے اللہ نے آپکو اس کیلئے منتخب کیا،منشیات انسانیت کیلئے ناسور اوتذلیل کرتی ہے،کتنا بڑا عہدہ دار کیوں نہ ہوآپ نے انکو عبرت کا نشان بنانا ہے، ڈی جی اے این ایف کی ٹیم کو دنیا میں سراہا جاتا ہے انہوں نے کہا مدینہ کے ریاست والے سوائے اللہ کے کسی کے سامنے سر نہیں جھکاتے تھے،دنیا میں 85فیصد افغانستان میں منشیات بن کر 50فیصد پاکستان آتی ہے،دنیا میں منشیات پکڑنے والا واحد ملک پاکستان ہے،مدینہ کی ریاست میں کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے،آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں،آج کل منشیات سے نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا پاکستان میں بڑے منشیات فروشوں پر ہاتھ ڈال دیا گیا ہے،وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا،دنیا میں جہاں بھی منشیات فروش پکڑا جائے اسکا ریکارڈ پاکستان سے مرتب کیا جائے گا،یونیورسٹیز سکول کالجز میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،بڑے سکولوں کے بچے منشیات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کہا والدین اپنی اولاد کی نگرانی کریں،منشیات کیخلاف مہم چلا کر آنے والی نسلوں کو نشے کی لعنت سے بچائیں گے،سکول کالجز میں امتحان میں کارکردگی کیلئے منشیات پر لگا دیا جاتا ہے،منشیات کیخلاف اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھ کر کاروائی کی جائے گی۔دوسری طرف شہریار آفریدی کا یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا مودی سرکار نے کشمیریوں پر ظلم ستم کی انتہا کر دی، انہوں نے کہا عالمی برادری کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،مودی کو بتانا چاہتے ہیں کہ مسلمان شہادت پر یقین رکھتے ہیں،کشمیر کے معاملے پر مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کشمیر میں 25 روز سے کرفیو ہے،کشمیریوں کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے،کشمیریوں کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات بھارتی ناپاک فوجیوں نے بند کر رکھیں ہیں،اقوام متحدہ مسلہ کشمیر کا پر امن حل قراردادوں کے ذریعہ کیا جائے۔

شہر یار آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -