بحریہ ٹاؤن یوم یکجہتی کشمیر میں وزیر اعظم اور تمام پاکستانیوں کے ہم قدم

بحریہ ٹاؤن یوم یکجہتی کشمیر میں وزیر اعظم اور تمام پاکستانیوں کے ہم قدم

  

کراچی(پ ر) بحریہ ٹاؤن نے وزیر اعظم عمران خان صاحب کے یومِ یکجہتی کشمیرمنانے کے  ا علان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے  ہر جمعہ کے روز 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک گھروں،دفتروں، کالجوں سے نکل کر مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اکٹھے ہونے کافیصلہ کیا ہے۔  اس سلسلے میں بحریہ ٹاؤن کراچی میں کارنیول کے مقام پر،  بحریہ ٹاؤن لاہور میں مال آف لاہور، تلوار چوک اور بحریہ اورچرڈ کے مقام پر  اور بحریہ ٹاؤ ن  راول پنڈی  اسلام آباد میں کلاک ٹاور،  رور ویو روڈ فیز 4  او ر  ٹرافلگر اسکوئر بحریہ انکلیو  پرہوٹر کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانوں،  تقاریر، دعاؤں اور واک  کا اہتمام کیا گیا۔تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کی روانی بھی منجمد کردی گئی۔ تینوں شہروں میں بڑی تعداد میں بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور دیگر نے بھرپور شرکت کر کے اپنے کشمیری بھائیوں سے نہ صرف زبردست اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ کیا بلکہ کشمیریوں کو انکی جدوجہد اور بہادری پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ وزیر اعظم عمران خان صاحب کے اعلان کے مطابق بحریہ ٹاؤن آگے بھی تمام پاکستانیوں کے ساتھ مل کر ہر جمعے کو دعاؤں اور پرامن احتجاج کا انعقاد کرئے گا  تاکہ کشمیر کے معاملے کو دنیا کے سامنے بھر پور طریقے سے لایا جا سکے۔

بحریہ ٹاؤن

مزید :

صفحہ آخر -