وزیراعلیٰ پنجاب کا ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کی لڑکی شادی کے معاملے کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کی لڑکی کی شادی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ خالد محمودشامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کمیٹی کو معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین لڑکی کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرکے حقائق سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
تحقیقاتی کمیٹی تشکیل