کراچی، اغوا کا ڈرامہ رچانے والا طالب علم گرفتار

کراچی، اغوا کا ڈرامہ رچانے والا طالب علم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد میں ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کا ڈرامہ رچانے والے طالب علم کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچانے والے بیچلرز کے طالب علم کو گرفتار کرلیا، کاروبار کے لیے مطلوبہ رقم کے حصول کے لیے ذیشان نے خود کو مغوی ظاہر کیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے آواز بدل کر اپنے اہل خانہ سے 10 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، اہل خانہ نے اغوا کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کروایا تھا۔پولیس نے ملزم کو ذیشان کو کینٹ اسٹیشن سے گرفتار کیا، گرفتار نوجوان بیچلرز کا طالب علم ہے۔ایس آئی یو کے مطابق نوجوان کے موبائل فون لوکیشن کی مانیٹرنگ کی گئی تو پہلے ڈرگ روڈ اسٹیشن پھر حیدرآباد اور آخر میں کینٹ اسٹیشن آئی جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ملزم کے خلاف اغوا کے کیس میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم ذیشان کے مطابق گھر والوں سے کئی بار گیمنگ کے کاروبار کے پیسے مانگے تھے، کاروبار کے لیے پیسے نہ ملے تو اغوا کا ڈرامہ کیا۔